شریف خاندان کے خلاف پہلے فیصلہ کرلیا جاتا ہے پھر مقدمات چلائے جاتے ہیں مریم نواز

جمہوریت پر بات کریں تو غدار اور ناانصافی پر بات کریں تو توہین عدالت کا الزام لگتا ہے، رہنما ن لیگ


Numainda Express October 27, 2017
جمہوریت پر بات کریں تو غدار اور ناانصافی پر بات کریں تو توہین عدالت کا الزام لگتا ہے، رہنما ن لیگ۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ شریف خاندان کے خلاف پہلے فیصلہ کرلیا جاتا ہے پھر مقدمات چلائے جاتے ہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ثبوت دیے نہیں جارہے بلکہ بنائے جارہے ہیں۔ کیا سارا قانون نوازشریف کے لیے ہے عمران کیلیے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد بازی صرف ایک خاندان اور منتخب وزیراعظم کے لیے ہی کیوں، جمہوریت پر بات کریں تو غدار اور ناانصافی پر بات کریں تو توہین عدالت کا الزام لگتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں