ڈاکٹر عاصم کا نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

بروقت علاج نہ ہوا تو ڈاکٹر عاصم اپاہج ہو جائیں گے، لطیف کھوسہ

بروقت علاج نہ ہوا تو ڈاکٹر عاصم اپاہج ہو جائیں گے، لطیف کھوسہ۔ فوٹو: فائل

لاہور:
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کیلیے سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا۔

لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ9 نومبرکودوبارہ طبی معائنے کیلیے ولنگٹن جانا ہے، ای سی ایل میں دوبارہ نام شامل ہونے کا سن کر دھچکا لگا، درخواست کے مطابق وزارت داخلہ کو2 مرتبہ درخواست دی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔


درخواست میں کہا گیا ہے کہ بروقت علاج نہ ہوا تو ڈاکٹر عاصم اپاہج ہو جائیں گے، عدالت ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ پہلے بھی عدالت کے حکم پر چیک اپ کیلیے ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیااورعدالتی حکم کے مطابق ایک ماہ کے اندر وطن واپس آ گئے تھے۔
Load Next Story