آرمی چیف کا دورہ مصحف بیس کثیر القومی مشقوں کا معائنہ کیا

مشقوں میں سعودیہ اور ترک فضائیہ نے بھی حصہ لیا، آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا


News Agencies/Numainda Express October 27, 2017
جنوبی وزیرستان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ موٹر کار ریلی دیکھ رہے ہیں،گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا بھی موجود ہیں۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایئر فورس مصحف سرگودھا کا دورہ کیا اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فضائیہ کارکردگی کو سراہا اور پیشہ ورانہ تیاریوں اور مہارت کی تعریف کی۔

گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردی بیان کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان ایئر فورس مصحف بیش سرگودھا کا دورہ کیا جہاں انھوں نے کثیر القوی مشقوں کا معائنہ کیا۔ مشقوں میں پاکستان سعودی عرب اور ترک فضائیہ نے حصہ لیا، 8ملکوں کی فضائی افواج کے نمائندوں نے بطور مبصر شرکت کی، 16اکتوبر سے شروع ہونیوالی مشقیں دو ہفتے جاری رہیں۔

آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پی آئی اے ایف کی کارکردگی کو سراہا ۔ انھوں نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور مہارت کی تعریف کی اس موقع پر ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ عالمی سکیورٹی صورتحال کے باعث حربی حکمت عملی میں تبدیلی آئی جبکہ پاک فضائیہ نے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں بہت کچھ سیکھا ہے۔

دوسری جانب خنجر سے شروع ہونیوالی پاکستان موٹرریلی جنوبی وزیرستان پہنچ گئی ،آرمی چیفجنرل قمر جاوید باجوہ اور گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے ریلی کا مشاہدہ کیا ،جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان موٹرریلی جنوبی وزیرستان پہنچ گئی۔ گورنر اور آرمی چیف نے بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

آرمی چیف نے ریلی شرکاء اور منتظمین کی مثبت ملکی تشخص اجاگر کرنے کے جذبے کی تعریف کی ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں ریلی کا انعقاد قومی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا ، ریلی امن کی بحالی کیلیے ہماری کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ایونٹ کا انعقاد سیاحت وثقافت کے فروغ کیلیے اہم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان موٹر ریلی کا آغاز 21اکتوبر کو خنجراب سے ہوا تھا جس میں 300سے زائد جیپیں ،500موٹرسائیکلیں اور150نایاب گاڑیاں شریک ہیں ، ریلی 3ہزارکلومیٹرسے زائد فاصلہ طے کرنے کے بعد گوادر میں اختتام پذیر ہوگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں