حلقہ این اے 4 میں کامیابی پر ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

 16سالہ جاوید ارمڑ پایاں کارہائشی تھا،کئی افرادکے زخمی ہونے کی بھی اطلاع


Numaindgan Express October 27, 2017
 تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن مناتے ہوئے آزادانہ ہوائی فائرنگ کی۔ فوٹو: اسکرین گریب

پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کی نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

گزشتہ رات تحریک انصاف کی جیت کی خوشی میں کارکنوں نے جشن مناتے ہوئے آزادانہ ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آکرارمڑپایاں کا رہائشی 16سالہ جاویدولد ریاض خان زد میں آکر موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ارمڑ میں تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر ایوب کی این اے4 میں جیت کی خوشی میں نواحی علاقے ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھے جبکہ 16 سالہ لڑکا اندھی گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگیا جبکہ رات گئے تک متعد د افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں