گرانٹ میں کٹوتیسندھ بلوچستان اور وفاقی جامعات متاثر

تیسری سہ ماہی کے فنڈریلیز نہیں ہوسکے، اردو یونیورسٹی تنخواہیں بھی نہیں دے سکتی.

تیسری سہ ماہی کے فنڈریلیز نہیں ہوسکے، اردو یونیورسٹی تنخواہیں بھی نہیں دے سکتی. فوٹو: فائل

ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے گرانٹ میں کٹوتی اور گرانٹ کو سہ ماہی کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر کرنے سے سندھ اور بلوچستان کی جامعات کے ساتھ ساتھ وفاقی جامعات بھی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

کراچی میں قائم وفاقی اردو یونیورسٹی بھی مالی بحران کا شکار ہے اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ریزرو فنڈز سے کی جارہی ہے،اساتذہ اور ملازمین کو تنخوائیں دینے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر قیصر کے مطابق فنڈزنہ ہونے کی وجہ سے پوائنٹ بسیں کسی بھی وقت بندکرسکتے ہیں ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ سال 2013 کی تیسری سہ ماہی کے 12 ارب روپے ابھی تک ریلیز نہیں ہوسکے۔




ایچ ای سی کو بجٹ میں مختص رقم میں سے 2012 کے دوران 9 ارب روپے کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔ مالی سال13۔ 2012 کے بجٹ میں ایچ ای سی کیلیے 10 ارب روپے کم فنڈ مختص کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر ایچ ای سی کو مختص بجٹ میں سے 24 ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی جاسکی۔
Load Next Story