فاٹا مدارس میں جدید تعلیم فیز تھری کی جلد منظوری کا امکان

اب فیز تھری کی تیاری جاری ہے جو 3 سال پرمحیط ہوگا، فاٹا سیکریٹریٹ حکام

اب فیز تھری کی تیاری جاری ہے جو 3 سال پرمحیط ہوگا، فاٹا سیکریٹریٹ حکام۔ فوٹو:فائل

فاٹا کے دینی مدارس میں جدیدتعلیم کے فروغ اوراصلاحات کے تحت اساتذہ کی بھرتی کیلیے فیزتھری کی جلدمنظوری کاامکان ہے۔


فاٹا سیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ فاٹاکے دینی مدارس میں اصلاحات اور جدید تعلیم کے فروغ کے لیے پہلا فیز 2003 میں شروع کیا گیا جو 2013 میں ختم ہوا، دوسرا فیز 2013 میں شروع ہوا جو جون 2016 میں مکمل ہوا تھا تاہم اب فیز تھری کی تیاری جاری ہے جو 3 سال پرمحیط ہوگا۔

ذرائع کے مطابق دینی مدارس میں جدیدتعلیم کے فروغ کیلیے فاٹا سیکریٹریٹ نے نجی اداروں کے تعاون سے ایک پروگرام شروع کیا تھا جن میں مختلف شعبوں کے ماہراساتذہ کو بھرتی کیا گیا تھا۔ اس سے قبل بھرتی کیے گئے اساتذہ کو جون 2016 میں پروجیکٹ مکمل ہونے پرنوکری سے نکال دیا گیا تھا۔
Load Next Story