مقبوضہ کشمیر جھڑپوں میں 2 بھارتی اہلکارہلاک ہڑتال جاری

سیکڑوں افراد زخمی،مزید درجنوں گرفتار، ہڑتال کی کال متحدہ مجلس مشاورت نے دی تھی، زندگی مفلوج


News Agencies/AFP March 03, 2013
بہارمیں 2طلبہ گرفتار،بھارت گورواورمقبول بٹ کے جسد خاکی واپس کرے،علی گیلانی کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین اور بھارتی فورسز کے درمیان تازہ جھڑپ میں 2 بھارتی سیکیورٹی اہلکارہلاک 2شدید زخمی ہوگئے۔

افضل گورو کی میت واپس نہ کرنے کے خلاف متحدہ مجلس مشاورت کی کال پر وادی بھر میں تیسرے روز بھی ہڑتال کی گئی تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکزبند رہے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں سیکڑوں افراد زخمی، مزید درجنوں کارکن گرفتار کر لیے گئے۔ دوسری جانب افضل گورو شہید کی میت واپس نہ کرنے کیخلاف متحدہ مجلس مشاورت کی کال پر وادی بھر میں تیسرے روز بھی شٹر ڈائون ہڑتال رہی۔ ادھر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارت سے مقبول بٹ اور افضل گورو شہید کی میتوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھانسیاں اور غیر قانونی طور پر جیلوں میں شہدا کی تدفین نہ صرف غیر آئینی غیر جمہوری بلکہ غیر انسانی فعل ہے۔

7

افضل گورو کے جسد خاکی کی واپسی کے حوالے سے متحدہ مجلس مشاورت کی کال پر شوپیاں میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ مرحوم افضل گورو کی جسد خاکی اور محمد مقبول بٹ کی باقیات کو واپس کیا جائے۔ ریاست بہار میں مجاہدین کے ساتھ تعلق کے الزام میں دو کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے گئے۔ دوسری طرف انٹرنیشنل کونسل فار ہیومن رائٹس کشمیر پروجیکٹ نے بھارت کی طرف سے کشمیری نوجوانوں محمد افضل گورو کی پھانسی کی عالمی سطح پر مذمت کے لیے یورپین پارلیمنٹ کے صدر کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں