پاکستان میں انسداد پولیو ورکرز کے قتل پر مصر میں علما کا اجلاس طلب

بچوں کو پولیو وائرس سےمحفوظرکھنےوالےبھی غیرمحفوظ ہیں،نئی حکمت عملی پرغورہوگا،شہنازوزیرعلی کی اجلاس میں شرکت سےمعذرت.


Tufail Ahmed March 03, 2013
حافظ طاہر اشرفی، سمیع الحق اور مولانا شیرانی بھی مدعو، مختلف ملکوں کے علما بھی شریک ہونگے،دہشت گردی کی وجہ سے مہم شدید متاثر ہوئی ہے. فوٹو : فائل

پاکستان میں انسداد پولیو مہم میں شریک رضاکاروں کے قتل کے بعد عالمی اداروں نے مصر میں اسلامی رہنماؤں کا غیر معمولی اسلامی اور رہنماؤں کی عالمی کانفرنس طلب کرلی۔

کانفرنس میں پاکستان میں انسداد پولیوورکروںکودوران مہم محفوظ بنانے کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کی جائیگی ، اسلامی رہنماؤںکی کانفرنس میں پاکستان سے وزیراعظم کی خصوصی مشیربرائے پولیوبیگم شہنازوزیر علی کو بھی مدعوکیاگیاتھا تاہم مصروفیت کے باعث وہ کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی۔ پاکستان سے 3 علمائے کرام مولاناطاہر اشرفی، مولانا سمیع الحق اور مولانا شیرانی کوبھی مدعوکیاگیا ہے،اسلامی رہنماؤںکی عالمی کانفرنس مصرکی جامعہ الازہریونیورسٹی کے مفتی اوردیگرعلمائے اکرام بھی شرکت کررہے ہیں جبکہ کانفرنس میں سعودی عرب، ایران، پاکستان سمیت دیگراسلامی ممالک کے علمائے کرام شرکت کریں گے،اجلاس کے ایجنڈے میں پولیوکے خاتمے کے لیے کوششوں اورپولیو ورکرز پرحملوں کو روکنے کی حکمت عملی پر مرتب کرناہے۔

8

انسداد پولیورضاکاروں بالخصوص خواتین پر قاتلانہ حملے روکنے کیلیے بھی غورکیاجائیگا اور ورکروں پر قاتلانہ حملوں سے جنم لینی والی صورتحال کا بھی جائزہ لیاجائیگا۔واضح رہے کہ پولیو وائرس دنیا کے 3 ممالک میں پایا جاتا ہے جن میں افغانستان پاکستان اور نائجیریا شامل ہیں ۔ گزشتہ سال جولائی اوردسمبرمیں انسدادپولیومہم کے دوران پاکستان میں 4خواتین سمیت6افراد کودہشت گردوں نے قتل کردیاتھاجس کے بعدانسداد پولیومہم موثر طور سے شروع نہیںکی جاسکی۔ اس صورتحال کی وجہ سے کراچی سمیت اندرون سندھ کے بچے پولیو وائرس کی زد میں ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت نے کراچی سمیت ملک کے دیگر صوبوںکے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں