گینگ وار کے دہشت گردوں سے تاجروں کونجات دلائی جائے
لیاری میں اہل ثروت حضرات کوبھتے کیلیے بھاری مالیت کی پرچیاں دی جارہی ہیں.
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے لیاری گینگ واردہشت گردوںکی جانب سے شہرمیں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوںکی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ کراچی کے شہریوںاورکاروباری طبقے کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کیلیے انھیں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے۔
مشترکہ بیان میںاراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ کراچی میںکالعدم پیپلز امن کمیٹی کے نام سے مشہورلیاری گینگ وارکے دہشت گردوں نے اولڈسٹی ایریاخصوصاً لیاری، کھارادراورماڑی پورسمیت دیگر مخصوص علاقوںمیں دہشت گردی،بھتہ خوری،اغوا برائے تاوان،رہزنی وڈکیتیوںاور قتل وغارت گری جیسے سنگین جرائم کابازارگرم کرکے ان علاقوںکو کراچی کے شہریوںکیلیے ''نوگوایریاز''بنارکھاہے، انھوںنے کہاکہ لیاری گینگ وارکے دہشت گردوںکی بارہا مرتبہ واضح نشاندہی اورتمام ترثبوت شواہدپیش کرنے کے باوجوددہشت گردوںکے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیںکی جارہی جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت نے کراچی اور اس کے شہریوں کولیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے۔
انھوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے دہشت گردوںکی سرپرستی کاعمل ملک بھر کے محب وطن اور پرامن عوام کیلیے لمحہ فکریہ ہے،انھوں نے کہاکہ کراچی میںکاروباری طبقے اورشہریوں کومخصوص اندازمیںدہشت گردی اوربربریت کانشانہ بنانے کاعمل کراچی کے کاروبارکوتباہ کرکے شہرکومعاشی بدحالی کی طرف دھکیلنے کی کھنائونی سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انھوں نے کہاکہ لیاری گینگ واردہشت گردوں کی جانب سے کراچی میںدہشت گردی،بھتہ خوری ،اغوا برائے تاوان اورقتل وغارت گری سمیت دیگرسنگین جرائم کی وارداتیں کراچی کی معیشت کوتباہ کرنے گھنائونی سازش کاحصہ ہے۔
انھوںنے کہاکہ لیاری گینگ وارکے دہشت گردوںکی جانب سے دکانداروں،تاجروں، صنعتکاروںاورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہل ثروت حضرات کوبھتے کیلیے بھاری مالیت کی پرچیاںدی جارہی ہیں اوربھتہ دینے سے انکارکی صورت میںتاجروں کی دکانوں،ہوٹلوں،پیٹرول پمپوں اورمختلف کاروباری مراکز پر دستی بموںسے نہ صرف حملے کیے جارہے ہیںبلکہ قیمتی کاروباری املاک کونذرآتش کیا جارہا ہے جس سے کاروباری طبقے میں شدیدخوف وہراس پایا جارہاہے اوروہ اپنا کاروبار بند کرنے اور احتجاج پر مجبور ہیں۔
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم راجا پرویز اشرف،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ لیاری گینگ واردہشت گردوںکی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے،گینگ وار کے دہشت گردوں سے شہریوں اورتاجروںکونجات دلائی جائے اورعام انتخابات سے قبل اولڈسٹی ایریا میں لیاری گینگ وارکے قائم کردہ ''نوگوایریاز'' ختم کرکے کراچی کے شہریوں اورتاجروںکو جان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے ۔