حکومت ڈاکٹرزکو مستقل کرنے میں سنجیدہ نہیں سندھ ڈاکٹرز

5 سال ملازمین سے غلط بیانی کی گئی،اسمبلی میں بل پیش کرنا ڈرامہ ہے.


Staff Reporter March 03, 2013
5 سال ملازمین سے غلط بیانی کی گئی،اسمبلی میں بل پیش کرنا ڈرامہ ہے. فوٹو : فائل

موجودہ حکومت عارضی بنیاد پرکام کرنے والے ڈاکٹرزکو مستقل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

5 سال ملازمین سے غلط بیانی کرنے کے بعد آخری ایام کے دوران اسمبلی میں بل پیش کرنے کا ڈرامہ رچایاگیا ہے، ایک ہفتے کے مختصر عرصے میںگریڈ17کے ڈاکٹرزکومستقل کرنے کے لیے قانون سازی عمل میں نہیں لائی جاسکتی، یہ بات سندھ ڈاکٹرز اتحاد کے وفد نے بے نظیر یوتھ سپورٹ پروگرام میںکام کرنے والے ڈاکٹروںکے وفد سے جناح اسپتال میں ملاقات کے دوران کہی۔

4

ڈاکٹروںکے وفد نے سندھ ڈاکٹرز اتحاد کے ذمے داران کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ایک سال سے حکومت سندھ کی جانب سے تنخواہوںکی عدم ادائیگی کے باوجود ڈاکٹرز ملازمتوںکے مستقل ہونے کی امید پر خدمات جاری رکھے ہوئے ہیںلیکن حکومت ان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، ملازمتوںکو مستقل کرنے کے لیے ڈاکٹروں نے مجبور ہوکرکراچی پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ڈاکٹرز تنظیموںکی شمولیت حوصلہ افزاثابت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں