آسٹریلوی نائب وزیراعظم دہری شہریت پر نااہل

عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور ضمنی الیکشن لڑ کر دوبارہ منتخب ہوں گا، بارنابی جوئس

عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور ضمنی الیکشن لڑ کر دوبارہ منتخب ہوں گا، بارنابی جوئس۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی عدالت نے نائب وزیراعظم بارنابی جوئس سمیت 5 ارکان اسمبلی کو دہری شہریت کی وجہ سے نااہل کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ہائی کورٹ نے نائب وزیرِ اعظم بارنابی جوئس اور دیگر 4 سیاست دانوں کو دہری شہریت کی وجہ سے نااہل کرتے ہوئے قرار دیا کہ ان کا انتخاب غلط تھا۔ بارنابی جوئس کے بارے میں کچھ عرصہ قبل انکشاف ہوا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کے بھی شہری ہیں جس کے بعد ان کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا جس کا فیصلہ آج سنایا گیا۔


یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی نائب وزیراعظم کو دہری شہریت پر نااہلی کا خطرہ

بارنابی جوئس نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں تاہم ضمنی الیکشن لڑ کر دوبارہ منتخب ہوں گے۔ بارنابی جوئس نے اگست میں نیوزی لینڈ کی شہریت ترک کردی تھی۔


واضح رہے کہ آسٹریلوی آئین کے تحت سرکاری عہدے داروں کے دہری شہریت رکھنے پر پابندی ہے۔ بارنابی جوئس کی نااہلی سے حکومت کو حاصل ایک نشست کی برتری ختم ہو گئی جس کے باعث آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بال کی اقتدار پر گرفت کمزور ہوگئی ہے۔

بارنابی جوئس نے خود نیوزی لینڈ کی شہریت حاصل نہیں کی تھی بلکہ ان کے والد وہاں پیدا ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ کے قانون کے مطابق اس کے شہری کی اولاد کو درخواست دیے بغیر خودبخود شہریت مل جاتی ہے چاہے وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں پیدا ہو۔
Load Next Story