شام میں کیمیائی حملہ بشار حکومت نے کیا اقوام متحدہ کی تصدیق

اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے او پی سی ڈبلیو نے مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔


ویب ڈیسک October 27, 2017
اپریل میں ہونے والے اس گیس حملے میں بچوں سمیت 80 عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

اقوام متحدہ نے شام کے صوبہ ادلب میں ہونے والے کیمیائی حملے میں بشار الاسد حکومت کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے او پی سی ڈبلیو کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں برس شام کے علاقے خان شیخون میں سارن گیس کا حملہ بشارالاسد حکومت نے کیا۔ یہ رپورٹ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے او پی سی ڈبلیو اور اقوام متحدہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ادلب میں کیمیائی حملہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر لوئس چاربونیو نے کہا کہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد اب بحث ختم ہوجانی چاہیے کہ خان شیخون حملے کا ذمہ دار کون تھا۔' اپریل میں ہونے والے اس گیس حملے میں بچوں سمیت 80 عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے جسے تین سال کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کی قرارداد ویٹو کردی

شامی حکومت اور روس نے اس حملے کا ذمہ دار شامی باغیوں کو قرار دیا تھا تاہم اس بات کی تصدیق کی تھی کہ شامی حکومت کے جنگی طیاروں نے خان شیخون میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔