
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹرفیصل کو نیا ترجمان دفترخارجہ مقرر کردیا گیا ہے جب کہ نفیس زکریا اب ملائیشیا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور بحثیت ترجمان وہ آج دفترخارجہ میں الوداعی بریفنگ دیں گے۔ ڈاکٹر فیصل اس سے قبل ڈی جی ساؤتھ ایشیا کے عہدے پر فائر تھے۔
نفیس ذکریا فارن سروس آف پاکستان کے افسر ہیں اور انہیں 4 جون 2016 کو دفتر خارجہ کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔ وہ خارجہ امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور دفتر خارجہ کے سینئر افسران میں ان کا شمار ہوتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔