چیئرمین نیب نے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا

تمام طلبا کے مفادات کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا، چیئرمین نیب


ویب ڈیسک October 27, 2017
کسی ادارے کو طلبا کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیئرمین نیب: فوٹو: فائل

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جس پر نیب نے این ٹی ایس کے خلاف دائر مقدمات پرانکوائری شروع کردی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام طلبا کے مفادات کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور میرٹ و شفافیت کے خلاف کسی بھی ادارے کو طلبا کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ نیب کے خلاف تین مقدمات التوا کا شکار ہیں جن میں پرچہ آؤٹ کرنے، کرپشن اور طلبہ کے مفادات کو نقصان پنچانے کے کیسز شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |