بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی وزیرخارجہ

عالمی برادری اور اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، خواجہ آصف


ویب ڈیسک October 27, 2017
کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے، خواجہ آصف ۔ فوٹو : فائل

وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر قبضہ کرکے بین الاقوامی قوانین کے تمام معاہدوں کو پس پشت ڈال دیا۔

کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ 70 سال سے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے اور عوام کے بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرکے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کشمیر پر بھارت کے قبضے کو 70 سال، دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا تھا لیکن بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرکے تمام بین الاقوامی قوانین کے معاہدوں کو پس پشت ڈال دیا عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا ہوگا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آزادی کے حصول تک کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے ان کی منصفانہ جدوجہد کی غیرمتزلزل اخلاقی و سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |