پی آئی بی کالونی مشکوک گتے کے ڈبے کی موجودگی سے خوف ہراس پھیل گیا

بم ڈسپوزل یونٹ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر گتے کے ڈبے کو کھولا تو اس میں سے پرفیوم کی خالی بوتلیں نکلیں.


Staff Reporter March 03, 2013
بم ڈسپوزل یونٹ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر گتے کے ڈبے کو کھولا تو اس میں سے پرفیوم کی خالی بوتلیں نکلیں . فوٹو: فائل

پی آئی بی کالونی میں درگاہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کے گھر کے قریب مشکوک گتے کے ڈبے کی موجودگی پر علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ممکنہ دھماکے کے پیش نظر موقع پر جمع ہونے والوں کو دور ہٹا دیا گیا، ایس ڈی پی او نیو ٹاؤن ڈی ایس پی ناصر لودھی نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا ، بم ڈسپوزل یونٹ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر گتے کے ڈبے کو کھولا تو اس میں سے پرفیوم کی خالی بوتلیں نکلیں تاہم بم ڈسپوزل کے عملے نے ڈبے کے اطراف میں اچھی طرح چیکنگ کے بعد علاقے کو کلیر قرار دیدیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں