بھارت میں ’آئی لو پاکستان‘ والے غباروں کی فروخت

کانپور پولیس نے ’آئی لو پاکستان‘ والے غبارے بیچنے پر 2 دوکانداروں کو گرفتار کرلیا

کانپور پولیس نے ’آئی لو پاکستان‘ والے غبارے بیچنے پر 2 دوکانداروں کو گرفتار کرلیا فوٹو:انٹرنیٹ

ISLAMABAD:
پاکستانی فوبیا کا شکار بھارت میں 'آئی لوپاکستان'والے غباروں نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پولیس نے 'آئی لوپاکستان'والے غبارے فروخت کرنے والے 2دوکانداروں کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے'آئی لوپاکستان' پرنٹ والے غباروں کے کئی پیکٹس قبضے میں لے لیے ہیں اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ غبارے کہاں سےآئے اور کیوں پرنٹ کرائے گئے جب کہ پاکستان سے محبت والے الفاظ پر مشتمل ان غباروں کی ترسیل کے پیچھے کارفرما خفیہ ہاتھ کی تلاش جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکرنائیک پرمذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں چارچ شیٹ فائل


بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ غبارے کانپور شہر کے اہم کاروباری اور مصروف والے علاقے گووندنگر میں ایک اسٹور پر فروخت کیے جارہے تھے۔ایس ایچ او تھانہ گووند نگر نے ایک شہری کی شکایت پر اسٹور پر چھاپہ مارا اور کارروائی کے دوران 2دوکانداروں کو 'آئی لوپاکستان'والے غبارے فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔زیرحراست ملزمان کے خلاف ملکی خودمختاری کے منافی مواد کی فروخت کے الزام میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=Vv8QtIPqARw

Load Next Story