حکومتی اقدامات سے غربت میں 15فیصد کمی آئی قائم علی شاہ

عدالت کا کام قانون کی تشریح کرنا ہے، پارلیمنٹ کا بھی احترام ہونا چاہیے


Staff Reporter March 03, 2013
عدالت کا کام قانون کی تشریح کرنا ہے، پارلیمنٹ کا بھی احترام ہونا چاہیے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے پی پی کی حکومت نے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا ہے اور حکومتی اقدامات کی بدولت غربت میں 15فیصد کمی آئی ہے اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے اور گذشتہ 30سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی ہے جتنی گزشتہ 5 سال کے دوران ہوئی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں آئین سپریم ہے اور پارلیمنٹ نے جمہوریت اور عوام کے بہترمفاد میں آئینی ترامیم کیں اور اس کا کریڈٹ صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے ۔ تمام اداروں کو آئین کی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے، پارلیمنٹ میں قانون بنائے جاتے ہیں اس کا بھی احترام ہونا چاہیے۔ عوامی نمائندے عوام کی ترجمانی کرتے ہیں اور قوانین بناتے ہیں جبکہ عدالت کا کام قانون کی تشریح کرنا ہے۔

4

انھوں نے کہا کہ اسی طرح پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہوگی یعنی پاکستان مضبوط ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں خدمات پر سیلز ٹیکس مرکز لے رہا تھا اور صوبہ سندھ سے 52فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا تھا اور سندھ کو 23فیصد کے تناسب سے سالانہ 3 تا 4 ارب روپے ملتے تھے۔ پہلے سال 19ارب روپے سیلز ٹیکس وصول کیا رواں سال ہمار ا ہدف 32ارب روپے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |