جوڈیشل کمیشن 7 ججزکے تقرر6 کی مدت میں توسیع کی سفارش

لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججوں کی ایڈہاک تقرری کی مدت27مارچ کو ختم ہورہی ہے


Numainda Express March 03, 2013
تقرری پشاورہائیکورٹ میں ہونی ہے،اٹارنی جنرل، وزیر قانون، بار کونسل نمائندے کی عدم شرکت فوٹو: فائل

جوڈیشل کمیشن نے پشاورہائیکورٹ میں7ایڈیشنل ججوں کے تقرر جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے6 ایڈیشنل ججوں کی مدت میں6ماہ کی توسیع کی سفارش کردی۔

ہفتے کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوا۔ جوڈیشل کمیشن نے پشاورہائیکورٹ کے لیے 7ایڈیشنل ججوں کے ناموں کی سفارش کی جن میں سعیداختر شاہ، ملک منظور حسین، اکرام اللہ خان، عبداللطیف خان، محمدسعود خان،لال جان خٹک اورمسرت ہلالی شامل ہیں۔ حیات علی کی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی پراتفاق رائے نہ ہوسکا۔

7

کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے بھی 6ایڈیشنل ججوں کی مدت میں 6ماہ کی توسیع کی سفارش کی۔ ایڈیشنل ججوں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عبدالسمیع خان، جسٹس عبادالرحمٰن لودھی، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہدحمید اور جسٹس سیدعلی باقرنجفی شامل ہیں۔ ان ججوں کی بطور ایڈہاک تقرری کی مدت27مارچ کو ختم ہورہی ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے انھیں مستقل کرنے کا جائزہ لیا اور غور کے بعد ان کی ایڈہاک مدت میں مزید 6مہینے کی توسیع کی سفارش کی گئی۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اٹارنی جنرل عرفان قادر، وزیرقانون فاروق ایچ نائیک اور پاکستان بارکونسل کے نمائندے نے شرکت نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں