کراچی مذہبی جماعت کے عہدیدار سمیت مزید 17 افراد ہلاک

قائدآباد میں بھتہ نہ دینے پردستی بم سے حملہ،بس اڈے کامنشی ہلاک،شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکوماراگیا

اورنگی میں 3نوجوان قتل،قائدآباد میں بھتہ نہ دینے پردستی بم سے حملہ،بس اڈے کامنشی ہلاک،شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکوماراگیا. فوٹو: فائل

کراچی میں پولیس اورقانون نافذکرنے والے ادارے ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام ہوگئے۔

شہرمیں میں فائرنگ اورپرتشددواقعات کے دوران مزید مذہبی جماعت کے عہدیدارسمیت17 افرادکوموت کی نیندسلادیاگیاجبکہ6 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون کے علاقے صابری چوک پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد علی،ہاشم حسین اور علی ہلاک ہوگئے ،مقتولین ایک موٹر سائیکل پر صابری چوک پر لگنے والے بازار میں خریداری کے لیے آئے تھے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار4ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس سے تینوں افراد ہلاک ہوگئے ،مقتولین اورنگی ٹائون کے علاقے طوری بنگش کے رہائشی تھے،مقتولین کی عمریں 25 سے 30 برس کے درمیان ہیں،واقعے میں ایک راہگیر جاوید بھی زخمی ہوگیا۔

شاہ فیصل کالونی گرین ٹائون میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 32 سالہ محمدندیم معاویہ ہلاک ہوگیا،مقتول اپنی دودھ کی دکان پرموجودتھاکہ موٹر سائیکل سوارملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ سینے میں تین گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا،مقتول علاقے کا ہی رہائشی اوراہلسنت و الجماعت کاعلاقائی عہدیدار تھا۔نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیرنگری میں موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ علی داد ہلاک ہوگیا،مقتول عمر گوٹھ منگھوپیرکارہائشی اورمزدورتھا۔پٹیل پاڑہ کے علاقے میں بس اڈے پر جھگڑے کے دوران 21 سالہ زبیرگل ہلاک ہوگیا۔شاہراہ فیصل وائر لیس گیٹ بھٹائی رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب کار سوارنے30سالہ نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔

عینی شاہدین نے پولیس کوبتایا کہ ہلاک ہونے والاشخص کار سوار سے لوٹ مار کررہا تھاجس پرکار یں سوارشخص نے اسے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیااورفرارہو گیا، ہلاک ہونے والے شخص کے پاس سے مبینہ طورپرایک پستول ملا ہے جسے قبضے میں لے لیاگیا،ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ماڑی پورکے علاقے مشرف موڑ اورایدھی قبرستان کے قریب سے 3 افراد کی لاشیں ملیں جنھیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعدتشددکانشانہ بنا کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ،مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی،ہلاک ہونے والوں کی عمریں 20 سے 30 برس کے درمیان ہیں۔لیاقت آبادسپر مارکیٹ میں سی ایریا قبرستان سے 25 سالہ نوجوان کی لاش ملی جسے ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔




حسن اسکوائرکے قریب یونیورسٹی روڈ پرکار سوار ملزمان ایک شخص کی لاش پھینک کر فرارہوگئے ،مقتول کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی جوکہ کرنال بستی پرانی سبزی منڈی کارہائشی تھا،مقتول پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے اور کئی کئی روز گھر سے غائب رہتاتھا،اسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ قائدآبادمیں حسینی چورنگی کے قریب بنگالی پاڑہ میں مکان سے لاش ملی جوکہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔نیوکراچی سندھی ہوٹل کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی جوکہ پراسرارطورپرہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا نشے کا عادی لگتا ہے۔

گلشن معمارکے علاقے میں پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ عزیر علی ،بوٹ بیسن پرٹرک ڈرائیور،اورنگی ٹائون کے علاقے گلشن غازی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ابراہیم ،میانوالی کالونی میں 12 سالہ نعیم اللہ زخمی ہوگیا،نارتھ کراچی سیکٹر تھری میں بھی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔قائد آباد کے علاقے گل احمد چورنگی کے قریب کوبرا کوچ کے اڈے پر نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اڈے کا منشی50سالہ میاں صاحب داد خان ولد مندرا خان ہلاک ہو گیا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہو رہے تھے کہ لوگوں نے انھیں پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے اپنے عقب میں آنے والوں پر دستی بم پھینک دیا جو ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ہلاک و زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا ، پولیس کے مطابق حملہ بھتہ نہ دینے کے تنازع پر کیا گیا جبکہ قائدآباد نیو مظفر آباد کالونی قبرستان کے قریب نامعلوم ملزما کی سوزوکی ایف ایکس کار پر اندھا دھند فائرنگ سے50 سالہ شعیب ولد راجا زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، پولیس کے مطابق مقتول بن قاسم کے علاقے نظامیہ فقیر آباد کا رہائشی تھا اور تعویز گنڈے کا کام کرتا تھا جبکہ پیر آباد تھانے کی حدود کٹی پہاڑی محمد پور چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی کلینک پر فائرنگ سے اتائی ڈاکٹر50 سالہ ہادی افضل ولد سجاد ہلاک ہو گیا مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی پولیس کے مطابق مقتول سرجانی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story