عثمان شنواری میدان کے باہر بھی سب پر بھاری
عمر گل کا ایکشن کاپی کرنے کی کوشش کی تاہم پورا ایکشن کاپی نہیں ہوا لیکن چائنہ کاپی ہو گیا،عثمان شنواری
قومی ٹٰیم نوجوان لیفٹ آرم پیسر عثمان خان شنواری نہ صرف میدان میں اپنے مخالفین پر بھاری ہیں بلکہ میدان کے باہر باتوں میں بھی وہ کسی سے کم نہیں۔
پاکستان کے لیفٹ آرم پیسر عثمان شنواری نے قومی ٹیم میں آتے ہی اپنی پرفارمنس سے میدان میں تو دھاک بٹھا ہی دی تاہم وہ باتوں میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں، سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد رمیز راجہ اور وقار یونس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایسے جواب دیئے کہ ہنستے ہنستے ان کے پیٹ میں بل پڑ گئے۔
کھانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو بھی ملے کھا لیتا ہوں، کیمپ میں آیا تو ڈائٹ پلان دیا گیا جس پر بڑا مسئلہ ہوا،جس پر میں نے کہا کہ ٹریننگ زیادہ کرواﺅ لیکن کھانے کو بھی تو کچھ دو۔ فیورٹ ڈش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فرائی لوبیا میری فیورٹ ڈش ہے، لوگ مٹن کڑاہی کھاتے ہیں میں "لوبیا کڑاہی" کھاتا ہوں۔
رمیز راجہ نے گھر والوں سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ آپ کا میچ دیکھ کے روتے رہتے ہیں جس پر عثمان شنواری نے کہا پرفارمنس نہیں دیتا تو روتے ہیں، اب اچھا پرفارم کیا ہے تو خوشی سے رو رہے ہیں۔ شادی کا پریشر نہیں ہے لیکن گھر والے کہتے ہیں کہ بڑی قربانیاں دی ہیں، اچھا پرفارم کرنا، ویسے بھی شادی کے بعد آپ کو ڈبل پرفارمنس دینی پڑتی ہے۔ شنواری نے کہا کہ عمر گل کا ایکشن کاپی کرنے کی کوشش کی تاہم پورا ایکشن تو کاپی نہیں ہوا لیکن چائنہ کاپی ہو گیا۔