بینظیر قتل کیسگواہوں کو تحریک طالبان کی دھمکیاںانسپکٹر کا بیان دینے سے انکار

دوانسپکٹروں نے بیانات ریکارڈکرادیے،افغانستان سے فون پردھمکیاں دی گئیں، عدالت کاتینوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کاحکم


Qaiser Sherazi March 03, 2013
دوانسپکٹروں نے بیانات ریکارڈکرادیے،افغانستان سے فون پردھمکیاں دی گئیں، عدالت کاتینوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کاحکم. فوٹو فائل

کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے دھمکی ملنے کے بعد سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہادت کیس کے ایک سرکاری گواہ انسپکٹر سی آئی ڈی لاہور محمد اشفاق نے مقدمے میں شہادت دینے سے انکارکر دیا اور بغیر چھٹی لیے دفتر سے بھی غائب ہوگیا ہے۔

جب کہ2انسپکٹروں ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر اعجاز شاہ، ایس ایچ او تھانہ گجرات انسپکٹر محمد الیاس نے دھمکیوں کے باوجودگزشتہ روز اپنے بیانات ریکارڈکرادیے ہیں۔ تینوں انسپکٹروں نے عدالت کو بتایا کہ انھیں افغانستان سے ٹیلی فون نمبر 0093777197293 سے 27 فروری کوکالیں آئیں جس میں ٹیلی فون کرنے والے نے تعارف کرایا کہ وہ تحریک طالبان کا نائب امیر ہے، اگر آپ (پولیس افسران) نے بینظیر قتل کیس میںگرفتار ملزمان کیخلاف شہادت دی تو فیملیز سمیت قتل کر دیںگے ۔

انھوں نے اس دھمکی کی اسی وقت اپنے تھانوں میں رپورٹیں درج کرائیں، یہ رپورٹیں بھی انھوں نے عدالت میں پیش کرتے ہوئے صورتحال سے آگاہ کیا۔ عدالت نے اس رپورٹ پر حکومت کو ان تینوں پولیس افسران کی فیملیز سمیت سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا ہے جس پر انھیں فوری اضافی گارڈ اور نفری فراہم کر دی گئی ہے، انھیں پولیس، ایلیٹ اور رینجرزکی6گاڑیوں میں سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت لایا گیا جہاں انسپکٹر اعجاز شاہ اور انسپکٹر الیاس نے بیان دیا کہ انھوں نے ملزمان رفاقت اور حسنین کو خودکش حملہ کے بعدگرفتارکیا تھا ان کے قبضے سے ہینڈگرنیڈ،خودکش حملہ کرنے والے ڈیٹونیٹرز، پستول اورگولیاں بھی برآمدکی گئی تھیں۔

12

دونوں گرفتار ملزمان نے تفتیش میں اعتراف جرم بھی کیا تھا۔ نجی موبائل فون کمپنی کے منیجر جمال طورو نے عدالت میں تمام ملزمان کا سانحے کے دن کا مکمل ٹیلی فونک رابطوںکا 34صفحات پر مشتمل ریکارڈ پیش کیاجس میںتمام ملزمان کے آپس میں سانحہ کے دن رابطے ثابت ہوتے ہیںاس پر جرح بھی مکمل کرلی گئی،آئندہ تاریخ پر 6 گواہان ڈاکٹراشرف،ڈاکٹر عبدالرحمان،غلام محمد ناز،اعجاز شاہ، محمد الیاس کو طلب کیا گیا ہے۔انسپکٹراشفاق سی آئی ڈی لاہور نے دھمکی کی درج رپٹ ایف آئی اے کولاہورسے اسلام آباد فیکس کی اورتفتیشی آفیسرانسپکٹر طارق کو بتایا کہ اس دھمکی کے باعث وہ اب بیان نہیںدینگے، بے شک برطرف کردیا جائے، اس اطلاع کے بعد وہ بغیر چھٹی لیے دفتر سے بھی غائب ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں