شرمین عبید چنائی کی بہن کو دوستی کا پیغام بھیجنے والا ڈاکٹر نوکری سے فارغ

خواتین کو ہراساں کرنا بند ہونا چاہئیے، شرمین عبید چنائے


ویب ڈیسک October 27, 2017
خواتین کو ہراساں کرنا بند ہونا چاہئیے، شرمین عبید چنائے ۔ فوٹو : فائل

آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹرشرمین عبید چنائے کی بہن کو فیس بک پر فرینڈ ریکوسٹ بھیجنے پر آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ڈاکٹر کونوکری سے فارغ کردیا گیا۔

https://twitter.com/sharmeenochinoy/status/922367253605175297

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار شرمین عبید چنائے نے کہا کہ ان کی بہن علاج کے لیے آغاخان اسپتال کی ایمرجنسی گئی جہاں ان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے بعد میں فیس بک پر انہیں فرینڈ ریکوسٹ بھیجی، جو انتہائی غلط اقدام ہے۔

https://twitter.com/sharmeenochinoy/status/922367482119192576

 

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ڈاکٹرز کیسے ایمرجنسی کے مریضوں کا ڈیٹا نکال کر انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تلاش کرتے ہیں۔

https://twitter.com/sharmeenochinoy/status/922368511195930624

شرمین عبید چنائی کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنا بند ہونا چاہئیے اور میں اس ڈاکٹر کے خلاف ضرور رپورٹ کروں گی۔

ادھر آغاخان یونیورسٹی اسپتال کی انتظامیہ نے ڈاکٹر کی حرکت پر انہیں نوکری سے فارغ کر دیا جس کی تصدیق سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں نے بھی کی۔



ابرار نے شرمین عبید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بااثر شرمین کی بہن کو دوستی کا پیغام بھیجنے پر ڈاکٹر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بااثر خاتون کی طاقت کے استعمال پر کون ڈاکیومنٹری بنائے گا۔

دوسری جانب شرمین عبید چنائی کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑگئی کہ آیا ایسی حرکت بھی ہراساں کرنے کے زمرے میں آتی ہے یا نہیں، سوشل میڈیا پر چند لوگ ڈاکٹرکی حرکت کو نامناسب جب کہ کچھ کا کہنا ہے فرینڈریکوسٹ بھیجنا ہراساں کرنے کےزمرے میں نہیں آتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |