حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس متحدہ کو خصوصی دعوت دیے جانے کا امکان

اس اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتیں ملک میں آئندہ نگراں وزیر اعظم کے ناموں سے آگاہ کریں گی.


Staff Reporter March 03, 2013
اس اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتیں ملک میں آئندہ نگراں وزیر اعظم کے ناموں سے آگاہ کریں گی فوٹو : فائل

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں موقع ہے۔ یہ اجلاس اسلام آبادیا لاہور میں منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ق) اور فاٹا سے تعلق رکھنے والی ارکان کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ انتخابات اور نگراں وزیر اعظم اور حکومتوں کے قیام کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

اس اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتیں ملک میں آئندہ نگراں وزیر اعظم کے ناموں سے آگاہ کریں گی جبکہ پیپلز پارٹی بھی اپنی اتحادی جماعتوں کو پارٹی کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے2 ناموں سے آگاہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں می مشاورت کے بعد نگراں وزیر اعظم کے 2 ناموں کا انتخاب کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں