رات گئے تک پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمت بحال نہیں ہوسکی

یشتر پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم نہیں کی گئی۔

یشتر پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم نہیں کی گئی۔ فوٹو: کریٹیو کامنز/فائل

وزیراعظم کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد رات گئے تک ملک میں کنفیوژن کی صورتحال رہی ہے۔


بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم نہیں کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق رات گئے اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافہ واپس لینے کے حکم کی خبریں نشر ہونے کے بعد بھی رات گئے تک بیشتر پٹرول پمپوں پر اضافی قیمت ہی وصول کی گئی۔

بعض پٹرول پمپ مالکان پر پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں بحال کردیں ان پر صارفین سے پیٹرول کی قیمت 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد پچھلی قیمت 103 روپے 70 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 35 پیسے کمی سے 109 روپے 21 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 79 پیسے کمی سے پرانی قیمت 99 روپے 90 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 93 پیسے کمی کے بعد 94 روپے 98 پیسے فی لیٹر کے حساب سے وصول کی گئی جبکہ باقی پٹرول پمپس اضافہ شُدہ قیمت وصول کرتے رہے۔

Recommended Stories

Load Next Story