سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم حماد صدیقی دبئی سے گرفتار

ملزم کو ایک دو روز میں پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔


ویب ڈیسک October 28, 2017
ملزم کو ایک دو روز میں پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم اور ایم کیوایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حمادصدیقی کودبئی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ بلدیہ کیس میں نامزد مرکزی ملزم حماد صدیقی کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ دبئی حکام نے بھی حماد صدیقی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے اور پاکستانی سفارتخانے کو ملزم کی گرفتاری سےآگاہ کردیا گیا ہے، ایم کیوایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج کو ایک دو روز میں پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بلدیہ فیکٹری کیس میں حماد صدیقی کے انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کیے تھے جب کہ ایم کیوایم نے 2013 میں حماد صدیقی کو تنظیم سے خارج کردیا تھا۔

اس سے قبل بلدیہ فیکٹری کیس میں ملوث ایک اور ملزم رحمان عرف بھولا کو انٹرپول کی مدد سے بنکاک سے گرفتار کیا گیا تھا اوراپنے اعترافی بیان میں عبدالرحمان عرف بھولا کا کہنا تھا کہ اُس نے حماد صدیقی کے کہنے پر فیکٹری میں آگ لگائی تھی۔۔


واضح رہے کراچی میں بلدیہ کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں 2012 میں آتشزدی کا خوفناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 250 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جس کے بعد کیس کی تفتیش کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے خطرناک انکشافات کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں