الیکشن کمیشن کوسیاسی جماعتوں کے انتخابات جانچنے کااختیارنہیں

سیاسی جماعتوں نے جوتفصیلات پیش کیں انھیں قبول کرناکمیشن کی قانونی مجبوری ہے

سیاسی جماعتوں نے جوتفصیلات پیش کیں انھیں قبول کرناکمیشن کی قانونی مجبوری ہے فوٹو: فائل

لاہور:
پولیٹکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کا قانونی اختیار نہیں کہ انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کرنے سے انکارکر دے۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے صرف انٹرا پارٹی انتخابات کی تحریری نوعیت کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی جائیںتوالیکشن کمیشن کے پاس ان کے تسلیم نہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔




انٹرا پارٹی انتخابات میں سامنے آنے والے بے ضابطگیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات پولیٹیکل پارٹیزآرڈرکے تحت جمع کرانا لازمی ہیں اور انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرنے والی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان جاری نہیں کیا جاتا لیکن انٹرا پارٹی انتخابات کس طرح ہوںگے؟ اس کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کا کیا کردار ہوگا اس حوالے سے قانون مکمل خاموش ہے اور الیکشن کمیشن کو انٹرا پارٹی انتخابات میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں سیاسی جماعتوںکی جانب سے جو تفصیلات پیش کی جا رہی ہیں ان کو قبول کرنا الیکشن کمیشن کی قانونی مجبوری ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story