محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں کامیابی کیلیے پُراعتماد
کوئی خرابی نہیں ہے، تبدیلی کے بعد25 فیصد بولر بھی نہیں رہا،آل راؤنڈر
MADRID:
آل راؤنڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں کامیابی کیلیے پُراعتماد ہیں۔
ابوظبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہاکہ گزشتہ 10 ماہ سے تبدیل شدہ ایکشن سے بولنگ کررہا ہوں، جس کا آغاز آسٹریلیا کے دورے سے ہوا اور پھر میں نے چیمپیئنز ٹرافی بھی کھیلی، موجودہ سیریز کے صرف اس ایک میچ میں میرے بولنگ ایکشن پر اعتراض ہوا، اس کے سوا کہیں بھی کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا، لہذا میں پُراعتماد ہوں کہ بولنگ ایکشن میں کوئی خرابی نہیں ہے اورجو بھی بولنگ کر رہا ہوں وہ نیچرل ہے، انھوں نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ میں نے جان بوجھ کر کسی ایک گیند کیلیے کچھ کیا ہو۔
دونوں بار ایک ہی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی موجودگی میں اپنے بولنگ ایکشن پر رپورٹ ہونے کے بارے میں حفیظ نے کہاکہ میرے دماغ میں ایسی کوئی بات نہیں لیکن دکھ ضرور ہوتا ہے کہ جب آپ کے ساتھ ایسا کوئی سلسلہ منسلک ہو جائے۔ انھوں نے کہا کہ میں ہر سیشن کے بعد ٹیم کے وڈیو اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر اپنی ایک ایک گیند کا جائزہ لیتا اوربولنگ پر سخت محنت کرتا ہوں، مجھے پریشانی اس لیے ہوئی کہ اسی بولنگ ایکشن کے ساتھ کھیلتے چلے آیا ہوں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد اب میں25 فیصد بولر بھی نہیں رہا لیکن یقین ہے کہ بائیو مکینک ٹیسٹ میں کامیاب ہو جاؤں گا۔
یاد رہے کہ پاک سری لنکا ابوظبی میں تیسرے ون ڈے میچ کے دوران محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا،ان کا ٹیسٹ انگلینڈ کی لفبرا یونیورسٹی میں یکم نومبر کو ہوگا۔