ٹی ٹوئنٹی میچ میں کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل
20 بیڈز کا عارضی اسپتال ہاکی اسٹیڈیم میں قائم کردیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین اتوار کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر سمیر احمد کی ہدایت پر قذافی اسٹیڈیم میں دیگر مقامات پر 20 ایمبولینس کھڑی کی جائیں گی اور ساتھ ہی 10 موٹر بائیک ایمبولینس بھی اطراف میں موجود ہوں گی۔ اس کے علاوہ آگ بجھانے کیلیے 11 گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی کی جائیں گی جس کے لیے 20 موبائل ریسکیو پوسٹس بنائی جارہی ہیں جب کہ 20 بیڈز کا عارضی اسپتال ہاکی اسٹیڈیم میں قائم کردیا گیا ہے۔