نیدرلینڈز کی ٹیم دوبارہ ون ڈے انٹرنیشنل اسٹیٹس پانے کے قریب

چیمپئن کو2019 سے شروع کی جانے والی ون ڈے انٹرنیشنل لیگ کی 13ویں ٹیم کا درجہ مل جائیگا


Sports Desk October 28, 2017
ڈچ ٹیم کو ورلڈ کرکٹ لیگ میں اپنے 2 اختتامی رائونڈ میچز دسمبر میں یواے ای میں کھیلنے ہیں۔ فوٹو گیٹی امیجز

نیدرلینڈز کی ٹیم دوبارہ ون ڈے انٹرنیشنل اسٹیٹس پانے کے قریب پہنچ گئی۔

جاری ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں نیدرلینڈز سردست 18 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل ہے، چیمپئن کو2019 سے شروع کی جانے والی ون ڈے انٹرنیشنل لیگ کی 13ویں ٹیم کا درجہ مل جائیگا تاہم اس کی منظوری آئی سی سی نے گزشتہ دنوں دے دی ہے، اس لیگ سے ورلڈ کپ 2023 کیلیے 10 ٹیموں کا تعین ہوگا جب کہ ڈچ ٹیم کو ورلڈ کرکٹ لیگ میں اپنے 2 اختتامی رائونڈ میچز دسمبر میں یواے ای میں کھیلنے ہیں۔

ہیڈ کوچ ریان کیمبل نے آئی سی سی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم یہ موقع ضرور حاصل کرنا چاہے گی۔ واضح رہے کہ ڈچ ٹیم 2003، 2007 اور2011 کے ورلڈ کپ میں شرکت کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں