ن لیگی رہنما امیر مقام کا عمران خان اور پرویز خٹک پر حلقہ این اے 4 میں دھاندلی کا الزام

بظاہر پی ٹی آئی کیمپ خالی مگر ہزاروں ووٹ نکلنے پرپارٹی پولنگ ایجنٹس حیران رہ گئے، ن لیگی رہنما


Numainda Express October 28, 2017
بظاہر پی ٹی آئی کیمپ خالی مگر ہزاروں ووٹ نکلنے پرپارٹی پولنگ ایجنٹس حیران رہ گئے، ن لیگی رہنما۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیرو مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان اور پرویزخٹک نے ٹرن آؤٹ سے کہیں زیادہ ووٹ ڈال کر تاریخ ساز دھاندلی کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ راتوں رات پریزائیڈنگ آفیسر سمیت دیگر عملے کی ڈیوٹیاں تبدیل کرکے عوام کے مینڈیٹ کیساتھ کھلواڑ کیا گیا، انھوں نے کہاکہ بظاہر تحریک انصاف کیمپ خالی نظرآرہے تھے مگربیلٹ باکس سے ہزاروں ووٹ نکلنے پر تحریک انصاف کے اپنے پولنگ ایجنٹس بھی نتائج پر حیران رہ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |