ن لیگی رہنما امیر مقام کا عمران خان اور پرویز خٹک پر حلقہ این اے 4 میں دھاندلی کا الزام
بظاہر پی ٹی آئی کیمپ خالی مگر ہزاروں ووٹ نکلنے پرپارٹی پولنگ ایجنٹس حیران رہ گئے، ن لیگی رہنما
وزیراعظم کے مشیرو مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان اور پرویزخٹک نے ٹرن آؤٹ سے کہیں زیادہ ووٹ ڈال کر تاریخ ساز دھاندلی کی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ راتوں رات پریزائیڈنگ آفیسر سمیت دیگر عملے کی ڈیوٹیاں تبدیل کرکے عوام کے مینڈیٹ کیساتھ کھلواڑ کیا گیا، انھوں نے کہاکہ بظاہر تحریک انصاف کیمپ خالی نظرآرہے تھے مگربیلٹ باکس سے ہزاروں ووٹ نکلنے پر تحریک انصاف کے اپنے پولنگ ایجنٹس بھی نتائج پر حیران رہ گئے۔