موجودہ دورحکومت میں 8ہزارارب قرض لیا گیا نثار

آئندہ منتخب حکومت نے بھی ملک روایتی اندازسے چلایا توپھر کچھ نہیں بچے گا


APP/Online March 03, 2013
بطور سیاستدان خوفزدہ ہوں کہ آئندہ مہینوں میں کیا ہونیوالا ہے، کارکنوں و میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

KARACHI: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے نازک ترین انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

آئندہ منتخب حکومت نے بھی ملک کو روایتی انداز سے چلایا تو ملک کا کچھ نہیں بچے گا، بطور سیاستدان خوفزدہ ہوں کہ آئندہ مہینوں میں کیا ہونیوالا ہے۔

9

ہفتے کو واہ کینٹ میں کارکنوں سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ 61 سال میں ساڑھے 6 ہزار ارب جبکہ موجودہ دور حکومت میں 8 ہزار ارب کے قرضے لیے گئے، 5 سال میں حکومت کی اس سے بڑی نااہلی کیا ہوگی۔ اے پی پی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری نثار نے کہا کہ چکوال میںکسی مزید سیاسی رہنما کو پارٹی میں شامل نہیں کررہے اور نہ ہی اس کی گنجائش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |