پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اچھی بات ہے مشاہد اللہ

پہلے روزسے ہی عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، روبینہ قائم خانی


Monitoring Desk March 03, 2013
پہلے روزسے ہی عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، روبینہ قائم خانی فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ایک اچھی بات ہے شاید حکومت کو خیال آگیا ہے کہ الیکشن قریب ہے لہٰذا عوام کے آنسو پوچھنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہی چاہیے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نے گوجرخان میں اپنے حلقے پر 45 ارب روپے خرچ کیے ہیں اورکوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما روبینہ قائم خانی نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ خود پر لے لیا ہے تا کہ عوام کو ریلیف دے سکیں ۔ہم تو پہلے روزسے ہی عوام کو ریلیف اور روزگاردینے کی کوشش کررہے ہیں۔

10

جب ہم نے اقتدار سنبھالا تولوگ آٹے کے لیے لائنوں میں لگے رہتے تھے لیکن اب ہم خود کفیل ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان نے کہا کہ آج کی اپوزیشن فرینڈلی اپوزیشن ہے جس نے کبھی بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے یا کسی بھی بجٹ پر کوئی اعتراض ریکارڈ نہیں کرایا اورحکومت کو اپنی من مانی کرنے دی ہے۔اے پی سی کے نام پر سیاست کی جارہی ہے،اے پی سی بلانے کی ضرورت آج نہیں کئی سال قبل تھی۔عوام حکمرانوں کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں