زرداری سے سیاست سیکھنی چاہیےسب کوشہ مات دی شیخ رشید
موجودہ حکومت کوکسی کا ڈرنہیں،جن لوگوں نے حرام کمایا ان کی اولادیں پھر اقتدارمیں آرہی ہیں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ میں ایسی حکومت ہے جس کوکسی کا کوئی ڈرنہیں ہے ، جن لوگوں نے حرام کمایا ان کی اولادیں پھر سے اقتدار میں آرہی ہیں۔اگرایک بارشفاف الیکشن ہوجائیں تو بہت سے مسائل خودبخود حل ہوجائیں گے۔
ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹو دی پوائنٹ میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ صدر زرداری سے سیاست سیکھنی چاہیے، انھوں نے ساری سیاسی جماعتوں کواستعمال کیا ۔ زرداری نے سب کوشہ مات دی ہے۔ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ وہ لوگ جوکل تک قتل میں ملوث قراردیے جا رہے تھے آج وہ ان کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لاہور میں سارے سیاسی ہیوی ویٹ موجود ہیں۔ لاہور کے قریبی علاقوں کی پچاس سیٹیں پاکستان کی سیاست پرگہرا اثر ڈالیں گی۔لاہورنوازشریف اور عمران خان کا ہوم گرائونڈ ہے،دونوں ہی بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ شفاف الیکشن کرانا پاکستان کے تمام اداروں کے سربراہوں کی ذمے داری ہے اگرآرمی چیف سارے کورکمانڈرز کو بلائیں اور حکم دیں کہ ہم نے شفاف الیکشن کرانا ہے تو پھرالیکشن شفاف ہی ہوں گے۔
ن لیگ نے پہلی مرتبہ عوام کی نوکریاں پکی کرکے اچھا کام کیاہے،غریب کا کچھ توفائدہ ہو۔ان حکمرانوں کو توغریب کی فکر ہی کوئی نہیں۔ اگر میں پرویزمشرف سے ملتا تو یہی مشورہ دیتا ہے کہ وہ پاکستان واپسی کے لیے مناسب وقت کا انتظار کریں ۔ میرا نہیں خیال کہ اس وقت فوج مشرف کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدر زرداری ذرا مختلف پچ کے کھلاڑی ہیں، پتہ نہیں ان کا اس پچ پردوسرا یا تیسرا چلتا ہے یا نہیں۔ میں نے عمران خان کو کہا تھا کہ وہ پارٹی الیکشن نہ کرائیں لیکن وہ بہت آگے نکل چکے تھے ۔ حکمرانوں کی جیل میں بہت اچھی پی آر رہی ہے ، سارے کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد حکومت کے سپورٹرہیں۔ میں پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا علمبردارہوں، مسلم لیگوں کے اتحاد کا داعی ہوں، خواہ میں اس اتحاد میں شامل ہوں یا نہ ہوں ۔ نوازشریف کی گردن میں سریا تھا وہ مسلم لیگوںکے اتحاد میں رکاوٹ تھے لیکن آج وہ خود اتحاد کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔