اوکاڑہ میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک 1 فرار

ڈاکوؤں کی شناخت تنویر اور شوکت عرف شوکی کے نام سے ہوئی، پولیس


ویب ڈیسک October 28, 2017
ہلاک ہونے والے ڈاکؤوں نے چند روز قبل دوران ڈکیتی 2 تاجروں کو قتل کیا تھا : فوٹو: فائل

نواحی قصبہ بصیر پور کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک اور1 فرارہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اوکاڑہ میں نواحی قصبہ بصیرپورکے قریب سی آئی اے نے ڈاکؤوں کی موجودگی کی اطلاع پرچھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا کہ ڈاکوں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو موقع پرہی ہلاک جب کہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی شناخت تنویراورشوکت عرف شوکی کے نام سے ہوئی، ہلاک ہونے والے ڈاکؤوں نے چند روز قبل دوران ڈکیتی 2 تاجروں کو فائرنگ سے قتل کیا تھا اور وہ ڈکیتی اورقتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں