سری لنکا کی شاندار میزبانی کے لئے تیار ہیں محمد حفیظ

پہلے بھی ورلڈ الیون کے ساتھ لاہور آیا تھا اور دوبارہ دورہ کرنا بھی پسند کروں گا، سری لنکن کپتان تھسارا پریرا


ویب ڈیسک October 28, 2017
اتوار کے میچ کے لئے ہم سب بہت پر جوش ہیں، آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ لاہور میں سری لنکا کی شاندار میزبانی کے لئے تیار ہیں۔

آل رائونڈر محمد حفیظ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے میچ کے لئے ہم سب بہت پر جوش ہیں، سری لنکا کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور شاندار میزبانی کے لیے تیار ہیں۔



ادھر سری لنکا کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان تھسارا پریرا نے کہا ہے کہ وہ تیسرے ٹی 20 کے لیے لاہور جانا پسند کریں گے۔ ابوظہبی میں دوسرے ٹی 20 میں پاکستان سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھسارا پریرا نے کہا کہ آئی لینڈرز بہت کم اسکور بناسکے تاہم لڑکوں نے کم اسکور کا دفاع کرنے میں بہت محنت کی اور بالرز نے بہت اچھی بولنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دیدی

لاہور میں کھیلنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سری لنکن کپتان تھسارا پریرا نے مزید کہا کہ پہلے بھی ورلڈ الیون کے ساتھ لاہور آیا تھا اور دوبارہ دورہ کرنا بھی پسند کروں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں