بحرین میں پولیس پر بم حملے میں اہلکار ہلاک اور 8 زخمی
حملہ آوروں نے پولیس کی بس کو دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
خلیجی ملک بحرین میں پولیس پر بم حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ دارالحکومت مناما کے جنوب مغرب میں پولیس کی بس کو دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
سیکورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
واقعہ شاہراہِ خلیفہ بن سلمان پر اس وقت پیش آیا جب پولیس کی بس دارالحکومت کی طرف جارہی تھی۔