گڑے مردے اکھاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے فاروق ستار

ایم کیوایم کے اسیروں کے ساتھ ہونے والا سلوک افواج پاکستان کے قاتلوں کے خلاف بھی نہیں ہوتا، فاروق ستار


ویب ڈیسک October 28, 2017
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں اور کے کے ایف کی سرگرمیوں کو سلب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، فاروق ستار: فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں کو بند کرنے اور گڑے مردے اکھاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہرسربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستارنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آرمیں ایم کیوایم رہنماؤں کے نام نہیں، میں سمجھتا ہوں گڑے مردے اکھاڑنے کی کوشش ہورہی ہے، رؤف صدیقی اوردیگررہنما ایک سال سے ہمارے ساتھ ہیں، جو رقم منتقل کرنے میں ملوث نہیں ہیں، 8 سوکارکن جیل میں اسیرہیں، ایم کیوایم پاکستان کے اسیروں سے اچھا سلوک نہیں ہورہا جب کہ ایسا تو افواج پاکستان کے قاتلوں کے خلاف بھی نہیں ہوتا۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہمارا بانی ایم کیو ایم سے کوئی واسطہ نہیں، ایف آئی اے کی جانب سے ہمارے ساتھیوں پر نئے مقدمات بن رہے ہیں، منی لانڈرنگ کا کیس لندن میں 2013 سے چل رہا ہے، لندن میں بھی ایم کیو ایم بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات بنے لیکن ان کے خلاف کچھ نہیں ہوا۔

میڈیا سے بات کے دوران فاروق ستاراپنے ساتھی رہنما عامر خان اور خواجہ اظہار کو بلاتے رہ گئے، جس پر صحافی نے کہا کہ آپ اپنے لیڈروں کو بلا رہے ہیں کوئی ساتھ آنے کو تیار نہیں جس پہر فاروق ستار نے جواب دیا کہ ہمارے لوگوں کو کیمروں پر آنے کا شوق نہیں۔

فاروق ستارنے کہا کہ کے کے ایف کی خدمات کو سب جانتے ہیں ، ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں اور کے کے ایف کی سرگرمیوں کو سلب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہمارے ووٹر اور مہاجروں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |