باپ کی میت لینے کیلیے جانے والا بیٹا حادثے میں جاں بحق

موٹر سائیکل پر سوار شکیل اسپتال جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے


ویب ڈیسک October 28, 2017
واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے فوٹو: فائل

باپ کی میت اسپتال سے لینے کے لیے جانے والا نوجوان ڈھوک سیداں کے قریب ٹریف حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں باپ کی میت وصول کرنے کے لئے اسپتال جانے والا شخص خود موت کا شکار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شکیل نامی شخص کا باپ سی ایم ایچ راوالپنڈی میں زیرعلاج تھا اور دوران ہی اس کی موت واقع ہوگئی، باپ کی موت کی خبر ملتے ہی شکیل موٹر سائیکل پر اسپتال روانہ ہوا تاہم ڈھوک سیداں روڈ پر دوسری سمت سے آنے والی گاڑی نے شکیل کو کچل ڈالا۔ شکیل کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جان کی بازی ہار گیا۔



واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شکیل کو دوسری سمت سے آنے والی گاڑی نے روند ڈالا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں