کراچی شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

ملزمان جو گاڑ ی چھوڑ کر فرار ہوئے وہ کسی واردات میں پہلےاستعمال نہیں ہوئی، پولیس


ویب ڈیسک March 03, 2013
ملزمان جو گاڑ ی چھوڑ کر فرار ہوئے وہ کسی واردات میں پہلےاستعمال نہیں ہوئی، پولیس۔ فوٹو: فائل

شہر کے ایک شاپنگ سینٹر سے سیکورٹی گارڈز نے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی، بوٹ بیسن پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

کلفٹن کے پوش علاقے میں شاپنگ کے لیے آنے والی ایک معمر خاتون ، لڑکی اور بچے کو کار سوار ملزموں نے اغوا کرنے کی کوشش کی لیکن شاپنگ سینٹر میں حفاظتی اقدامات کی وجہ سے ملزمان اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے، شاپنگ سینٹر کے سیکیورٹی گارڈ نے ملزمان سے مزاحمت کی اس دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

اس موقع پر سیکیورٹی گارڈز نے باہر نکلنے کے راستے بند کردیئے، مقدمہ خاتون کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے واردات ناکام ہونے پر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن بیرئیر بند ہونے کی وجہ سے ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ کو گولی مار کر زخمی کردیا اور خود بیرئیر کھول کر باہر نکل تو گئے لیکن گاڑی کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ملزمان دوسری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزمان جو گاڑ ی چھوڑ کر فرار ہوئے وہ کسی واردات میں پہلےاستعمال نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |