لاہور گرین ٹاون میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی یا رنجش کا نتیجہ لگتا ہے۔


ویب ڈیسک March 03, 2013
پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی یا رنجش کا نتیجہ لگتا ہے۔ فوٹو فائل

گرین ٹاون میں ایک ہی خاندان کے میاں، بیوی اوربچی سمیت چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔

فیاض نامی شخص تین ماہ قبل اپنے گھروالوں کےساتھ سنگھ پورہ سے گرین ٹاون میں مسلم چوک کے قریب منتقل ہوا تھا، اتوار کی صبح محلے دار نے ان کے دروازے پر دستک دی تو کسی نے دروازہ نہ کھولا جس کے بعد اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس دروازہ کھول کر گھر میں داخل ہوئی تو 28 سال کا فیاض اس کی 23 سال کی بیوی عصمہ، 4 ماہ کی بچی کشف اور 30 سال کی بھاوج کو مردہ حالت میں پایا۔

چاروں افراد کوتیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا تاہم گھر کی بالائی منزل پر موجود فیاض کے والدین محفوظ رہے، پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی یا رنجش کا نتیجہ لگتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |