آسٹریلین کرکٹ میں بولرنے 10 گیندوں پر 8 وکٹیں اڑادیں

نک گوڈین کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت ان کی ٹیم یالورن نارتھ نے مقابلہ با آسانی جیت لیا


Sports Desk October 28, 2017
نک گوڈین کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت ان کی ٹیم یالورن نارتھ نے مقابلہ با آسانی جیت لیا ۔ فوٹو : فیس بک

وکٹوریہ میں تھرڈ گریڈ کرکٹر نک گوڈین نے 10 گیندوں پر 8 وکٹیں لیکر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرالیا۔

نک گوڈین نے یہ ناقابل یقین پرفارمنس سینٹرل گپس لینڈ کرکٹ ایونٹ میں لیٹروب نامی کلب کے خلاف پیش کی، ان کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت ان کی ٹیم یالورن نارتھ نے مقابلہ با آسانی جیت لیا، نک گوڈین نے 17 رنزکے عوض 8 وکٹیں اڑائیں، انھوں نے 6 حریف بیٹسمینوں کو بولڈ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں