خاتون اینکر نے لائیو شو کے دوران غصے میں اپنے بال کاٹ ڈالے

جب تک فوجیوں کے قاتل پکڑے نہیں جاتے لمبے بال نہیں رکھوں گی، مصری خاتون اینکر کا اعلان

مصر میں ایک خاتون میزبان نے لائیو ٹی وی شو میں اپنے بال کاٹ دیے،فوٹو:انٹرنیٹ

KARACHI:
مصر میں ایک خاتون میزبان نے لائیو ٹی وی شو کے دوران غصے میں اپنے بال کاٹ دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کی معروف خاتون اینکر منال خالد اپنے لائیو ٹی وی شو کے دوران دہشت گردوں کے ایک حملے میں 16 مصری فوجیوں کی ہلاکت پر رد عمل کا اظہار کررہی تھیں لیکن وہ بات کرتے کرتے اس قدر جذباتی ہوگئیں کہ انہوں نے غصے میں آکر اپنے ہی بال کاٹ ڈالے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: 26 سالہ لڑکی راتوں رات ارب پتی بن گئی

منال خالد نے کہا کہ وہ ملک و قوم کی خاطر جانیں دینے والوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتیں اور جب تک فوجیوں کے قاتل پکڑے نہیں جاتے یا اپنے انجام تک نہیں پہنچ جاتے وہ بال لمبے نہیں رکھیں گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=2-hGZDIhjRI
Load Next Story