مظفر گڑھ میں زہریلا مشروب پینے سے13 افراد جاں بحق


متاثرہ خاندان کے کچھ افراد اب بھی زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسپتال انتظامیہ ۔ فوٹو: فائل
ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ میں علی پور کے علاقے دولت پور میں ایک ہی خاندان نے زہریلا مشروب پی لیا تھا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے متاثرہ افراد کو اسپتال پہنچایا، جہاں 11 افراد دم توڑ گئے تھے تاہم آج مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے کچھ افراد اب بھی زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔