امن میں ركاوٹ بننے والوں كو عبرت كا نشان بنادیں گے آئی جی بلوچستان

جلد ایلیٹ فورس كے ہزاروں اہلكارتعینات كردیئے جائیں گے جس سے حالات میں  بہتری آئے گی، معظم جاہ انصاری


ویب ڈیسک October 28, 2017
جلد ایلیٹ فورس كے ہزاروں اہلكارتعینات كردیئے جائیں گے جس سے حالات میں  بہتری آئے گی، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری ۔ فوٹو : پولیس سائٹ

انسپكٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ امن میں ركاوٹ بننے والوں كو عبرت كا نشان بنادیں گے۔

انجمن تاجران بلوچستان كے مركزی صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان كے كوآرڈینیٹر برائے شكایت سیل كی قیادت میں انجمن تاجران كے عہدیداروں نے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سے ملاقات كی اور ان كوسبی كے تاجروں كو درپیش مسائل سے آگاہ كیا۔

اس موقع پر آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا كہ وہ تمام صورتحال سے بخوبی آگاہ ہیں، آپ كے تمام مطالبات جائز اور برحق ہیں سبی كے تاجروں سے مسلسل زیادتی ہوئی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا كہ اب ایسا نہیں ہوگا ڈی پی او سبی كے تبادلے كے سلسلے میں وزیراعلیٰ سے بات ہوگئی ہے ٹرانسفر كی سمری بہت جلد وزیراعلیٰ كو بھیج دی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ عوام اور تاجربرادری كا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اب تاجروں كو شكایت كا موقع نہیں دیا جائے گا كوئٹہ میں چند ماہ كے اندر ایلیٹ فورس كے ہزاروں جوان تعینات كیے جائیں گے جس سے كوئٹہ كے حالات میں خاطر خواہ تبدیلی آئے گی، جو بھی امن وامان میں خلل ڈالے گا اور تاجروں كو نقصان پہنچائے گا اسے عبرت كا نشان بنائیں گے تاجربرادری كے ساتھ مل كر چلیں گے جب کہ تاجر برادری اپنے ارد گرد ماحول پر كڑی نظرركھیں مشكوک اشیاء جرائم پیشہ افراد كے بارے میں آ گاہ كریں، پولیس عوام اور تاجر برادری كی محافظ ہے ان كی جانب سے كوتاہی برداشت نہیں كی جائے گی۔

انجمن تاجران بلوچستان كے مركزی صدرنے آئی جی پولیس كو چارج سنبھالنے پر مباركباد دیتے ہوئے كہا ہے كہ آپ كے شكر گزار ہیں كہ تاجروں كے مسائل سے آگاہ ہیں اور تاجربرادری ملک میں ریڑھ كی ہڈی كی حیثیت ركھتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |