کراچی میں پولیس اور تھانوں پر حملوں میں طالبان ملوث ہیں آئی جی سندھ

جرائم پیشہ افراد بھی پولیس افسران کے خلاف مقدمات درج کرادیتے ہیں، آئی جی سندھ


ویب ڈیسک March 03, 2013
جرائم پیشہ افراد بھی پولیس افسران کے خلاف مقدمات درج کرادیتے ہیں، آئی جی سندھ۔ فوٹو: فائل

لاہور: آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس اور تھانوں پر حملوں میں طالبان ملوث ہیں۔

خواجہ اجمیر نگری میں فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی اور سیاسی جماعتوں کو تیسری قوت لڑارہی ہے، کراچی میں جاری دہشتگردی کے واقعات میں طالبان کا حقانی نیٹ ورک ملوث ہے اور یہ ہی عناصر تھانوں پر بھی حملے کررہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پکڑے گئے ملزمان نے پولیس کو بتایا ہے کہ انہیں حملے سے پہلے کارروائی کا علم نہیں ہوتا بلکہ ان کا امیر انہیں کارروائی سے کچھ دیر قبل ٹارگٹ سے آگاہ کرتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے، انہوں نے عدالت کو بتایا ہے کہ جرائم پیشہ افراد بھی پولیس افسران کے خلاف مقدمات درج کرادیتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہماری سنی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں