وزیراعظم کی اہل خانہ کے ہمراہ درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر حاضری

وزیراعظم کی آمد سے قبل ہی حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ سے تمام زائرین کو باہر نکال کر درگاہ کو سیل کر دیا گیا تھا۔


ویب ڈیسک March 03, 2013
وزیراعظم کی آمد سے کئی گھنٹے قبل ہی حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ سے تمام زائرین کو باہر نکال کر درگاہ کو سیل کر دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

MULTAN: وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

وزیراعظم راجا پرویز اشرف اہلہ خانہ کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سہون پہنچے جہاں انہوں نے درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی، وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر مزار پر دھمال کے نقارے بھی بجائے گئے، وزیر اعظم نے مزار پر جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعظم کی آمد سے کئی گھنٹے قبل ہی حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ سے تمام زائرین کو باہر نکال کر درگاہ کو سیل کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں