سنی لیون پہلی بار سلمان خان کیساتھ آئٹم سانگ کریں گی

’دبنگ 3‘ کی شوٹنگ کا آغاز ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک October 29, 2017
’دبنگ 3‘ کی شوٹنگ کا آغاز ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ ۔فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو پہلی بار سلمان خان کے ساتھ ' دبنگ 3' میں آئٹم سانگ کریں گی۔

بالی ووڈ فلموں میں آئٹم سانگ ایک خاص اہمیت اختیار کرگیا ہے اور خاص کر سلمان خان کی فلم 'دبنگ' میں 'منی بدنام ہوئی' کے بعد آئٹم سانگ ایک رجحان بن گیا ہے کم وبیش ہر فلم میں ایک آئٹم سانگ شامل ہوتا ہے لیکن 'دبنگ' کے فلمساز ارباز خان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی فلموں میں ایک آئٹم سانگ ضرور شامل کریں یہی وجہ ہے کہ فلم کے دوسرے سیکوئل میں بھی کرینہ کپور نے آئٹم سانگ کیا تھا اور اب تیسرے سیکوئل کے لیے سنی لیون کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 'دبنگ' سیریز کے فلم ساز اور سلو میاں کے چھوٹے بھائی ارباز خان سے سنی لیون کی دبنگ کے تیسرے سیکوئل میں شامل کیے جانے پر سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 'دبنگ 3' میں سنی لیون کو آئٹم سانگ کے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:سلمان خان کا ''دبنگ تھری'' سے متعلق اہم فیصلہ

ارباز خان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی فلم '' ٹائیگر زندہ ہے'' کی شوٹنگ اختتامی مراحل میں ہے اور جیسے ہی وہ اس فلم کی شوٹنگ مکمل کریں گے ہم 'دبنگ تھری' کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔