سری لنکن ٹیم کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج شام 6 بجے کھیلا جائے گا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کھیلنے کے لیے سری لنکن ٹیم لاہور پہنچی تو اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سری لنکن ٹیم 8 سال بعد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلیے دبئی سے پاکستان پہنچی تو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پنجاب حکومت اور کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 1 بج کر 52 منٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور جب کہ سری لنکن ٹیم 2 بج کر 15 منٹ پر ابو ظہبی سے لاہور پہنچی تاہم ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جہاں سے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی حصار کے ساتھ بلٹ پروف گاڑیوں میں ہوٹل پہنچایا گیا۔
علاوہ ازیں سری لنکا کے وزیر کھیل بھی اپنے 24 رکنی وفد کے ساتھ لاہور پہنچے ہیں جب کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ لاہور پہنچیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے مہمان کھلاڑیوں کو صدر مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے جب کہ ہوٹل سے ملحقہ علاقوں میں گھڑ سوار اہلکاروں کا گشت بھی جاری ہے۔ اس سے قبل لاہور ائیر پورٹ آنیوالے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا تھا جب کہ تمام ٹریفک کو بھی روک دیا گیا تھا۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آمد پر شکرگزار ہوں، شائقین دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گے، انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی بہت پرجوش ہیں جب کہ سری لنکن ٹیم کے کپتان تھیسارا پریرا نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔